ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

موٹرسائیکلیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہے، انور سیال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ عوام کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اپیکس کمیٹی کی سفارشات پر کام کررہے ہیں، موٹرسائیکلوں میں ٹریکٹر لگانے کا فیصلہ عوامی مفاد کے لیے کیا۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ متعدد اہم شخصیات کو حکومت نے سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے، جتنی نفری موجود ہے اُسی حساب سے کسی کی سیکیورٹی کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’صرف کراچی نہیں بلکہ ملک بھر کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونا ضروری ہے، سندھ حکومت اپیکس کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات پر مکمل عمل کررہی ہے‘۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ’سندھ میں قائم ہونے والی امن و امان کی صورتحال کو سب تسلیم کررہے ہیں، شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم انڈسٹریل ایریا کی سیکیورٹی کے لیے مزید آج شام سے عملی اقدامات نظر آئیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹریکر کے بغیر چلنے والی موٹرسائیکلیں ضبط کرنے کا فیصلہ

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی میں موٹرسائیکلوں پرٹریکرزلگانےکافیصلہ ہوا تاہم کچھ لوگوں نے اس بات پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا اور مجھ پر طنز کیے، طویل المدتی پالیسی بنا کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا رہے ہیں، محکمہ ایکسائز کو موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایت کردی۔

مومن آباد میں نوبیہاتا جوڑے کے قتل پر پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’جرگے کے حکم پر قتل کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں