جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

لاہورمیں خواتین کی موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے حوالے سے خواتین میں آگاہی سیشن اورخواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد آج لاہور میں کیا گیا۔

ریلی کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اسپیشل مانٹیرنگ سیل کے ویمن آن وہیلزپراجیکٹ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ سرکاری سرپرستی میں پہلی بار ساٹھ لڑکیوں کے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ریلی نکالی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کی خودمختاری منصوبے کے تحت اب لاہور کی سڑکوں پر لڑکیاں موٹرسائیکلیں چلائیں گی، پہلے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ایوان اقبال سے موٹرسائیکل ریلی نکالی۔

- Advertisement -

شیرخوار بچوں اور سہیلوں کے ساتھ خواتین موٹربائیکرز نے حکومتی منصوبے کو بہترین قرار دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین اور قومی و صوبائی اسمبلی کی خواتین ارکان بھی ریلی میں شریک تھیں۔

صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین کا کہنا تھا کہ مارچ میں حکومت ایک ہزار لڑکیوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کرے گی۔

ریلی کی شرکاء نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرتی ترقی میں خواتین کے فعال کردار کیلئےحکومت کے ایسے منصوبوں کی حمایت کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں