پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو شہری نے پیچھے سے گولی مار دی، فوٹیج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 جنوری 2026): شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر واردات کے بعد فرار ہونے والا ڈاکو شہری کے ہاتھوں مارا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کو شہری سے واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے ڈیکوریشن کی دکان پر واردات کی کوشش کی، اور شہری سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے لگے۔

ڈاکوؤں کے فرار ہوتے ہی شہری نے پستول نکالا اور فائرنگ شروع کر دی، شہری کی فائرنگ سے فرار ہوتے ڈاکو چلتی موٹر سائیکل پر گولی لگنے سے گر پڑا۔ دوسرا ڈاکو زخمی ساتھی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

کراچی سے چوری ہونے والی درجنوں موٹر سائیکلیں مل گئیں

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا ہے۔ کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں، اس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ شہریوں کو اپنا اور اپنے اسباب کا بچاؤ اب خود کرنا پڑے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں