کراچی : شہر قائد میں خونی ٹرالر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، مائی کلاچی روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال پہنچائی گئی۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز رفتار ٹرالرز کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواروں کے جاں بحق ہونے کے متعدد افسوسناک حادثات پیش آتے رہے ہیں۔ ان حادثات میں مائی کلاچی روڈ، کریم آباد، ڈیفنس اور سپر ہائی وے جیسے اہم مقامات پر شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔


