اشتہار

113 ای چالان جمع نہ کرانے پر موٹر سائیکل سوار پکڑا گیا،1 لاکھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : 113 ای چالان جمع نہ کرانے والا موٹر سائیکل پکڑا گیا، ٹریفک پولیس نے 1 لاکھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصلاہور ٹریفک پولیس نے والٹن روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایک موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا، جس کے خلاف 113 ای چالان کا التوا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ پٹرولنگ آفیسرز غلام عربی اور تنویر نے معمول کی چیکنگ کے دوران جب موٹر سائیکل کا ای چالان ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل سوار نے درجنوں بار ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

موٹر سائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 89 چالان جاری کیے گئے تھے، جو کل خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا حصہ ہے جبکہ اشارہ توڑنے پر موٹر سائیکل کے مزید 24 چالان ریکارڈ میں موجود تھے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

ٹریفک قوانین کی ان مسلسل 113 خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل سوار پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 90 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کے بعد موٹر سائیکل کو تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جن سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے نام پر ای چالان کے واجبات التوا میں ہیں، انہیں بھی بقایا جات کی فوری ادائیگی کے لیے مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، ترجمان نے متعلقہ محکموں کے نام یا ان کے واجب الادا رقم کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

ایس پی ٹریفک سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ای چالان اور سنگین حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

انہوں نے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی کہ وہ سفر کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں