پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک ساتھ 2 بڑی خوشخبریاں!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 مئی 2026): موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک ساتھ دو بڑی خوشخبریاں آ گئیں سندھ کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک ساتھ دو بڑی خوشخبریاں سامنے آئی ہیں اور سندھ کابینہ نے بھی ان کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے عوامی ریلیف کا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع اور سیلز ٹیکس میں کمی کی منظوری دے دی۔

Petrol Relief in Pakistan- All Updates

اب پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام کی مدت 31 مئی 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کیک ہدایت پر فیول سبسڈی کی مد میں مئی کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ فیول سبسڈی کی مد میں 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو موٹر سائیکل فیول سبسڈی ادائیگیاں جاری ہیں اور اب تک 1.096 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل کیپ سروسز کے لیے سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کی منظوری بھی دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے سیلز ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا ہے، حکومتی اقدام سے آن لائن ڈرائیورز مستفید ہو سکیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں