تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

جہاز ہائی جیک کرنے کی کوشش؟‌ ایئرپورٹ‌ پر افرا تفری مچ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

بنکاک: تھائی لینڈ میں نشے کا عادی ڈرائیور گاڑی سمیت اُس وقت رن وے پر پہنچا جب جہاز اترا ہی تھا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والا شہری گاڑی رفتار سے چلاتا ہوا رن وے پر اُس وقت پہنچا جب بوئنگ 777 جہاز نے لینڈ کیا تھا۔ ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ اُس نے جلدی میں غلط موڑ لیا جس کی وجہ سے وہ رن وے پر پہنچ گیا۔

اس ڈرامائی منظر کو سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں بیٹھے شخص نے ریکارڈ کیا جس میں کار سوار کو سیکیورٹی حصار توڑ کر بنکاک کے سوارن بھومی ایئرپورٹ کے رن وے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔

ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی فورسز اور ملازمین نے جب ڈرائیور کو رن وے پر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا تو وہ حیران رہ گئے، چونکہ اسی دوران نیا جہاز اترا تھا تو ایئرپورٹ پر ایک افرا تفری مچ گئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں مذکورہ کار کے پاس پہنچیں اور اُسے گھیرے میں لیا۔

مزید پڑھیں: ائیرپورٹ کے رن وے پر لنگوروں کا قبضہ، ویڈیو دیکھیں

ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد ویڈیو بنانے والے شہری نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ معاملات سنبھالنے اور گاڑی کو رن وے تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہی، اس شخص نے بہت آسانی سے خلاف ورزی کی اور تمام انتظامات کی قلعی کھول دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنکاک میں واقع اس ایئرپورٹ کے تمام انتظامات نجی کمپنی دیکھتی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ڈرائیور نے کوئی نشہ آور چیز پی تھی اور وہ ہوش میں‌ نہیں‌ تھا۔

ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جب ہمیں رن وے پر کار سوار کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ہم نے فورا ہائی الرٹ کردیا تھا جس کے بعد اہلکاروں کو رن وے پر بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برف سے ڈھکے رن وے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

’ہم نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر اُس سے تحقیقات شروع کردی ہیں، اُس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا‘۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت پرتھی پت ماساکول کے نام سے ہوئی جس نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ نشے میں دھت تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی اور ڈرائیور کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -