تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہاتھیوں کے جھنڈ کا انسانی آبادی پر دھاوا، بھگدڑ مچ گئی (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

نیروبی: مشرقی افریقہ میں واقع ملک کینیا کے ایک پارک سے فرار ہونے والے ہاتھی انسانی آبادی میں گھس آئے، کافی دیر تک ہائی وے کو بھی بلاک رکھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کینیا کے علاقے مومباسا میں پیش آیا جہاں موجود ایک گاؤں میں کئی ہاتھی جھنڈ کی شکل میں گھس آئے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مومباسا اور دارالحکومت کو جوڑنے والی ہائی وے کو ہاتھیوں نے بلاک کیا جس کے باعث عارضی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

بعد ازاں معمولات زندگی بحال ہوگئے تاہم جانورں کے گاؤں میں گھسنے سے ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاتھوں کی تعداد 8 تھی جو قریب ہی واقع پارک سے پانی کی تلاش میں فرار ہوئے تھے۔

اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہاں البتہ شہریوں میں خوف وہراس پایا گیا اور لوگ اپنی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے نظر آئے۔

Comments

- Advertisement -