لاہور (28جنوری 2026): پنجاب کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق ایم ون مین ٹول پلازہ پشاور سے رشکئی تک اور موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق موٹر وے ایم 4 بڑی گاڑیوں کے لیے پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے کوٹ نجیب اللہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں سفر کرنے میں احتیاط کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


