جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

موٹروے پولیس نے لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کار سوار ملزمان نے لڑکی گل سکہ کو اغواہ کرنے کی کوشش کی جس پر موٹروے پولیس نے حسن اسکوائر پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

موقع پر موجود موٹروے پولیس کے آفیسر خالد میمن اور اسلم مغل نے بروقت کاروائی کرکے بچی کو اغواہ سے بچا لیا۔

- Advertisement -

کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی آئی جی شاہد جاوید ایس پی عاطف شھزاد اور ڈی ایس پی اصرار تنیو کی ہدایت پر بچی کو باحفاظت والدین کے حوالے کیا۔

بچی کے اہل خانہ نے موٹروے پولیس لیاری ایکسپریس وے کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں