بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لاہور: تیز رفتاری پر موٹروے پولیس نے سعد رفیق کا چالان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: موٹروے پولیس نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تیز رفتاری پر چالان اور جرمانہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں راوی ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاوی زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دو گاڑیوں کا چالان کردیا۔

سعد رفیق کی گاڑی 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہی تھی، موٹروے پر مقررہ رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھنا ہوتی ہے، جس سے زائد پر سعد رفیق کی گاڑیوں کا چالان اور جرمانہ عائد کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پنجاب اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے، تیز رفتاری کے باعث انہیں ایک گاڑی کا چالان 750 اور دوسری گاڑی کا بھی 750 روپے چالان بھرنا پڑا۔

ویڈیو دیکھیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں