بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ایمانوئل میکرون نے ایم او یو پر ٹرمپ کے دستخط کی ویڈیو شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس (18 جون 2026): فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیرس میں واقع محلِ ورسائی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھے جب انھوں نے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔

میکرون نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’’صدر ٹرمپ نے آج رات ورسائی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’یہ معاہدہ پائیدار امن کی راہ ہموار کرتا ہے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ہمارے ہم وطنوں کے لیے درست سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو جلد ہی توانائی کی قیمتوں میں کمی کو ممکن بنائے گا۔‘‘

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے امریکا ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی توثیق کر دی ہے، سماجی ویب سائٹ پر انھوں نے لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

ایکس (X) پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور پہلے مرحلے کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران فوراً آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور ریاست ہائے متحدہ امریکا فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔‘‘


امریکا اور ایران کے صدور نے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے


واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے۔ وائٹ ہاؤس نے ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورسائی میں عشایئے کے دوران معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں