کراچی : صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما کسی کو چھوڑے گا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مضبوط امیدوار عبدالحکیم بلون نے قومی اسمبلی سے استعفی دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
پہلے مرحلے میں حکیم بلوچ کے بیٹے بابر حکیم نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم نواز شریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں، نواز حکومت اپوزیشن کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرسکتی۔
مشیراطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم اچھے انسان ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف گردن اٹھاکر چلیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی کو نہیں بخشے گا۔