جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بھٹو کی پھانسی عدالت کا نہیں ضیاءالحق کا فیصلہ تھا، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالت کا نہیں بلکہ سابق آمر ضیاء الحق کا فیصلہ تھا جس سے بھٹو تو امر ہو گیا مگر اسے پھانسی چڑھانے والے کا کوئی نام لیوا بھی نہیں رہا۔

وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاق، سندھ کےساتھ نارواسلوک رکھتا ہے جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ پنجاب میں اربوں روپےخرچ کیے جاتے ہیں جب کہ سندھ کو اس کا جائز حصہ تک بھی نہیں دیا جاتا۔

مولابخش چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ سندھ کواس کا جائز حق دیاجائے کیوں کہ سندھ سب سے زیادہ ریونیو دینے والا صوبہ ہے لیکن اسے ترقیاتی فنڈز اور پیکیجز سے محروم رکھا جاتا ہے۔

- Advertisement -

*پیپلزپارٹی کےکیمپ پر فائرنگ‘شوکت بسرازخمی‘سیکریٹری جاں بحق


انہوں نے شوکت بسرا کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے اور ان کے سیکرٹری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سےکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سب سے بڑی حیثیت رکھنےوالی جماعت ہے اور جمہوریت کے لیے ہماری بیش بہا قربانیاں ہیں اس کے باوجود ہمارا مطالبہ زیادتی نہیں بلکہ اپنا جائز حق مانگنا ہے ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کے درمیان تصادم ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں