کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الزامات سندھ پر لگائے جاتے ہیں جب کہ بے امنی کی فضا پنجاب میں قائم ہے مسلم لیگ ن صرف ایک شہر کوترقی دے رہی ہے۔
مولا بخش چانڈیو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں اس لیے وفاقی وزیر پنجاب کی صورت حال پر توجہ دیں سندھ کی فکر نہ کریں۔
مشیرِ اطلاعات نے مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب پاناما کیس آپ کی قیادت کو نہیں چھوڑے گا احتساب تو دینا ہوگا۔
انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے دیے گئے چاروں مطالبات کو مان لیے جائیں ورنہ دما دم مست قلندر کے ؛لیے تیار ہوجائیں۔
واضح رہے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کراچی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور قیادت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔