site
stats
پاکستان

ملک میں جان بوجھ کربحران پیدا کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور : سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مخالفین پاناما کیس کے فیصلے کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں حالانکہ کسی ماہر قانون کو ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی۔

مولانا فضل الرحمان پاناما کیس کے فیصلے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ جس بنیاد پرکیس داخل کیا گیا ان پرنیب تحقیقات کا کہا گیا تھا لیکن ایس انہیں کیا گیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ایسی کمپنی جس کی تنخواہ نہیں لی گئی ہے اس پرنا اہل قراردیا گیا ہے حالانکہ وزیراعظم نے یہ پیسہ وصول ہی نہیں کیا تھا اس پرنا اہل کیسے کر دیا گیا ہے۔


 پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار *


انہوں نے کہا کہ کتنی سبکی ہے کہ عدالت کا فیصلہ ایک بڑی مثال کے طورپرپیش نہ کیا جاسکے دنیا میں اس فیصلے کو مثال کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سوچنا چاہیے کہ نااہلی سے آئینی بحران پیدا ہوگا یہ معاملہ کرپشن کا نہیں بلکہ سیاسی بحران پیدا کرنے کا ہے۔


 نواز شریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر وزارتِ عظمیٰ چھوڑ دی *


انہوں نے کہا کہ ملک میں جان بوجھ کر بحران پیدا کیا گیا ہے اور یہ سب کچھ ملک میں جاری ترقی کے سفر کو روکنے اور استحکام پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک اور ترقی کا سفر بھارت امریکا کو کھٹک رہا ہے ان 4 سالوں میں کرپشن کا کسی قسم کا کیس نہیں آیا اور اس جذباتی اچھل کود کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ ملک میں اب حکومت نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top