The news is by your side.

Advertisement

خوفزدہ نہیں، پُر امن بلوچستان کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے، غفور حیدری

کوئٹہ : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پُرامن ماحول دینے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے اور اس کارِ خیر کے لیے دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

اس عزم کا اعادہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا. اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مستونگ دھماکے کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائی سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے اور نہ ہی امن کے لیے ہماری جدوجہد کو روک پائیں گے۔

دھماکا ہوتے ہی بے ہوش ہوگیا تھا

مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ زور دار دھماکa ہوتے ہی میں بے ہوش ہوگیا تھا جب کہ فائرنگ کی بھی سنی تاہم جب ہوش آیا تو ساتھی شہید ہوچکے تھے اور میں اسپتال میں تھا۔


*مستونگ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر بم حملہ، 25 افراد جاں بحق


واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مستونگ کے مقام پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر بم خود کش دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے جب کہ 25 افراد شہید ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں