بھارتی اداکارہ مونی رائے نے انکشاف کیا ہے کہ تقریب میں اسٹیج پر بزرگوں نے نازیبا اشارے کیے اور ہراساں کیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ مونی رائے نے دعویٰ کیا کہ انہیں سامعین کے اراکین بشمول بزرگ مردوں نے ہراساں کیا ہے۔
ناگن اداکارہ نے بتایا کہ مرد اسٹیج کی طرف بڑھے اور تصاویر لینے کے بہانے کمر پر ہاتھ رکھا جس پر میں نے فوری ہاتھ ہٹانے کو کہا لیکن صورتحال مزید بگڑ گئی اور اسٹیج کے سامنے بیٹے دو افراد نازیبا تبصرے، اشارے کرکے میرا نام پکارنے لگے۔
مونی رائے کے مطابق جب انہیں روکنے کا اشارہ کیا تو وہ گلاب کے پھول پھینکنے لگے اور اس سب کے باوجود کارکردگی مکمل کی تاہم کسی بھی منتظم نے انہیں اسٹیج کے سامنے سے نہیں ہٹایا۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھ کو اس سب سے گزرنا پڑتا ہے تو میں صرف یہ تصور کرسکتی ہوں کہ نئی لڑکیوں کو شو کرنے میں کس قسم کی دشواری ہوتی ہوگی، میں صدمے کا شکار ہوں اور چاہتی ہوں کہ حکام اس ناقابل برداشت رویے پر کارروائی کریں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’انکلز کی عمر کے افراد بھی ویڈیوز بنا رہے تھے۔
یہ پڑھیں: مونی رائے کی بری طرح گرنے کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے کہا کہ ہم بحیثیت اداکار ان تقریبات میں دولہا اور دلہن کی خواہش پر جاتے ہیں کہ وہ اپنے جشن کو یادگار بناسکیں، ہم ان کے مہمان ہیں اور وہ ہمیں تنگ کرتے ہیں۔
کام کے محاذ پر مونی رائے نے گزشتہ سال سنجے دت اور سنی سنگھ کے ساتھ ’دی بھونتی‘ میں اداکاری کی اور اس کے بعد جاسوسی تھرلر فلم ’سلاکار‘ میں نظر آئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



