پیر, جون 15, 2026
اشتہار

طلاق کی افواہیں: مونی رائے نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کا اپنے شوہر سورج نمبیار سے طلاق کی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی میں ممکنہ کشیدگی کی افواہوں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کا انسٹاگرام اسٹوریز پر کہنا تھا کہ، ’تمام میڈیا ہاؤسز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جھوٹے بیانیے شائع کرنے سے گریز کریں اور ہماری پرائیویسی کا احترام کریں‘۔

اداکارہ کے اس بیان نے کچھ وضاحت تو فراہم کی لیکن انہوں نے طلاق کے حوالے سے باقاعدہ نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔

واضح رہے کہ شوبز کی مشہور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور اس وقت پکڑا تھا جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا جس سے مداحوں اور صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

کیا مونی رائے اور سورج نمبیار کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

 بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ مونی کی قریبی دوست دیشا پٹانی نے بھی سورج کو ان فالو کر دیا تھا جس سے آن لائن بحث میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ مونی رائے اور سورج نمبیار کی شادی جنوری 2022 میں ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں