ممبئ: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سورج نمبیار کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے دیکھا کہ دونوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
واضح رہے کہ مونی رائے اور سورج نمبیار جنوری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور شادی کے بعد سے دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہے ہیں۔ تاہم حالیہ معاملات سامنے آنے کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگرچہ دونوں کے ایک دوسرے کو اَن فالو کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں لیکن مونی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب بھی شادی اور سورج کے ساتھ کئی یادگار تصاویر موجود ہیں جبکہ سورج کی پروفائل پر بھی مونی کے ساتھ تصاویر موجود ہے۔
سورج نمبیار کی پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے ان کے تعلق کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔
تریشا کرشنن کی وجے کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی پوسٹ سامنے آگئی
بعض صارفین نے ممکنہ طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کیں تاہم اب تک مونی یا سورج کی جانب سے ان خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


