تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

انڈونیشیا: پہاڑ پھٹنے سے لاوے کا اخراج، سونامی کا خطرہ

جکارتہ: انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ کراکاٹو سے لاوے کا اخراج شروع ہوگیا، مقامی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ کراکاٹو سے لاوے کا اخراج شروع ہوا جس کے بعد پہاڑ کے اطراف دھواں اور راکھ پھیل گئی جبکہ گیسوں کا اخراج بھی ہونے لگا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق گیسوں کا اخراج خطرناک حد تک ہورہا ہے جس کے بعد پہاڑ کے اردگرد سے گزرنے والی پروازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا جبکہ مقامی آبادیوں کو بھی حفاظتی مقام پر منتقل کردیا گیا۔

حکومت نے ایمرجنسی عائد کرتے ہوئے پہاڑ کے اطراف پانچ کلومیٹر تک کے ایریا کو نوگو قرار دیتے ہوئے لوگوں کو پیچھے رہنے کی ہدایت کی جبکہ تمام اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں سونامی سے 429 افراد ہلاک

دوسری جانب انڈونیشیا کی حکومت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحلی پٹی سے دور رہیں اور بلند عمارتوں سے کھلے علاقوں میں منتقل ہوجائیں۔

یاد رہے کہ انڈویشیا کے جزیرے آبنائے سنڈا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث سونامی آیا تھا جس کے نتیجے میں 400 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ 1600 سے زائد زخمی و لاپتہ ہوئے تھے۔

انڈونیشی حکام کا کہنا تھا کہ جزیرہ کراکاٹوا میں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

اس سے قبل رواں سال اکتوبرمیں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں سونامی سے تباہی، پاکستان کا اظہار افسوس

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10، 10 فٹ اونچی لہروں نے شہر میں ایسی تباہی مچائی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں 347 ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اوردنیا بھر کے تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -