ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

میرپورخاص: پی ایس67سے پیپلز پارٹی کے نور احمد بھرگڑی کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

میرپورخاص: کوٹ غلام محمد کے حلقے پی ایس سڑسٹھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق باون ہزار دو سو سینتیس ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کے مخالف امیدوار فنکشنل مسلم لیگ کے امیدوار غلام قادر منگریو نے صرف چھ ہزار دو سو ووٹ حاصل کرسکے.

حلقے میں 104 پولنگ سٹیشن موجود ہیں جن میں 20کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ پی ایس 67 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار161 ہے۔

میرپورخاص کے علاقے کوٹ غلام محمد پی ایس سڑسٹھ کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں