اسلام آباد : برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ آج میرپور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ آج ایک روزہ دورہ پر میرپور آزادکشمیرپہنچیں گی، برطانوی پارلیمنٹ کی دوسری بارمنتخب ناز شاہ کا اپنے آبائی علاقہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
گذشتہ روز برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی قیادت میں وفد نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ملک کے لئے خدمات اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی
اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔
خیال رہے ناز شاہ دو بار برطانوی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوچکی ہے۔