تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایک اور لیگی رکن صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اظہار اعتماد

لاہور: سینیٹ الیکشن سے قبل نون لیگ کی مشکلات بڑھتی جارہی ہے، خانیوال سے(ن) لیگ کے ایم پی اے نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ایک اور لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے، ملاقات کرنے والے ایم پی اے فیصل نیازی کا تعلق خانیوال سے ہے، ملاقات کے موقع ن لیگ کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا اور ان بیٹے نعیم چانڈیا بھی موجود تھے،اہم ملاقات میں فیصل نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیےکھلے ہیں، عوام کےمسائل جو بھی لے کر آئے گا، حل کی پوری کوشش کروں گا، ہر ایم پی اےکاحق ہےکہ عوام کے مسائل حل کی کوشش کرے، فیصل نیازی نے اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے، خانیوال اور مظفرگڑھ کیلئے جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو لمیٹڈ کمپنیاں بنانے کا دور گزر چکا، شور مچانے والے عناصر پاکستان کی سیاست سےآؤٹ ہو چکےہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے ترقی روکنےکیلئےاسمبلی میں نہیں بھیجا بلکہ اپنے مسائل کے حل کیلئے عوامی نمائندوں کو منتخب کیا۔

اس موقع پر لیگی رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ نے پنجاب کے اضلاع کیلئےترقیاتی پیکیج دےکر ارکان اسمبلی کے دل جیت لیے،عثمان بزدار جیسے بے لوث خدمت کیلئے سرگرم ہیں، ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

Comments

- Advertisement -