site
stats
پاکستان

فاروق ستار کے خلاف چاکنگ ناکام دھرنے والوں نے کروائی، عامر خان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا ہے کہ  میرے اور فاروق ستار کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پاکستان سے باہر بیٹھے لوگ غلط بیانی کررہے رہیں، لندن کا نام لے کر ناکام دھرنا کرنے والوں نے فاروق ستار کے خلاف وال چاکنگ کی۔

نمائش پر ایم کیو ایم کی جانب سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ریلی میں موجود لوگوں سے پوچھ لیں انہیں زبردستی نہیں لایا گیا، ہم عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے کسی پر اپنا فیصلہ تھوپنے سے گریز کررہے ہیں۔

انہوں نے لندن قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین درباریوں نے میرے اور فاروق ستار کے درمیان اختلافات کی بے بنیاد خبریں پھیلائیں جو جھوٹ اور من گھڑت ہیں، تین جوکروں نے کہا  ریلی ناکام ہوگی مگر آج صورتحال بالکل برعکس ہے۔

ایم کیو ایم رہنماء نے کہا کہ کراچی میں فاروق ستار کے خلاف ہونے والی چاکنگ کس نے کروائی، ہمیں معلوم ہے لندن کی آڑ میں ناکام دھرنے والے ہمارے خلاف وال چاکنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، جس میں انہیں غدار لکھا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top