تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

میئر کے اختیارات، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں‌ اختلافات سامنے آگئے

حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم کو میئر کے اختیارات پر سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے شکایت پیدا ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو میئر کے اختیارات پر سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے شکایت پیدا ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب بے اختیار میئر دینے کو تیار ہیں، ایسا میئر جس کے پاس کچرا اٹھانے کا بھی اختیار نہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے موجودہ حکمراں اتحاد میں جن شرائط پر شمولیت اختیار کی تھی اس میں مضبوط بلدیاتی نظام اور میئر کو مکمل بااختیار بنانے کی شرائط بھی شامل تھیں۔

اسی حوالے سے ایک ماہ قبل ایم کیو ایم نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کا ڈرافٹ پی پی کےحوالے کردیا تھا، 150 صفحات پر مشتمل ڈرافٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تیار کیا گیا تھا جس میں بلدیاتی ادارے ، اتھارٹیز مئیر کے ماتحت کرنے کی شق کو خاص طور پر شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں انتظامی، مالی اختیارات بھی میئر کے ماتحت کرنےکی شق شامل کی گئی ہے جبکہ بلدیاتی نظام کو میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی شکل میں چلانے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: ایم کیو ایم نے ڈرافٹ میں کیا کیا شامل کرایا؟

گزشتہ دنوں ہی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں جماعتوں نے مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیوایم کے وفد نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے، وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایم کیوایم کو کے ایم سی میں بھرپور نمائندگی دینے اور نیا بلدیاتی نظام مل کر لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ بلدیاتی نظام سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کے فیصلوں کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -