تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اختلافات بھلا کر آگے ساتھ چلنے پر اتفاق

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے پی ایس پی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کرکے 9 جنوری ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی۔

خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے پی ایس پی قیادت سے ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ایم کیوایم کنوینر خالد مقبول نےمصطفی کمال کوباضابطہ احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کو 9 جنوری کےاحتجاج میں شرکت کی دعوت دیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے مفاد اور شہری سندھ پر قبضہ کرنےکیلئےحلقہ بندیاں کی پیپلزپارٹی اور غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں کےخلاف مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔

مصطفی کمال نے کہا کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں سب کو ایک جگہ یکجا ہو کرنا انصافی پر اٹھنا ہوگا شہر، صوبے کیلئےکسی کیساتھ بھی جدوجہدکرنےکیلئےتیارہوں۔

دونوں جماعتوں کی قیادت نے اختلافات کو پس پشت رکھ کر آگے کی طرف چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایم کیوایم موفد نے کہا کہ اختلافات ختم کریں مستقبل میں ساتھ میں حقوق کی جدوجہد کرتے ہیں حلقہ بندیوں مردم شماری اورووٹرلسٹ کےخلاف احتجاج کرنےجارہےہیں۔

Comments

- Advertisement -