site
stats
پاکستان

رہنماء کا قتل، متحدہ کا یوم سوگ کا اعلان

mqm dr noshad killed in hyderabad

کراچی: ایم کیو ایم نے ڈاکٹر نوشاد قتل کے خلاف کل یومِ سوگ منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بہادر آباد مرکز پر طلب کیا گیا جس میں حیدرآباد میں قتل ہونے والے رہنماء ڈاکٹر نوشاد کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی گئی۔

متحدہ پاکستان نے اپنے رہنماء کے قتل کے خلاف ایک روزہ یومِ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی دفاتر اور شہر بھر میں سیاہ پرچم و بینرز آویزاں کیے جائیں گے جبکہ 2 روز تک تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ایم کیو ایم کی قیادت نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر نوشاد کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

پڑھیں: حیدرآباد فائرنگ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق

یاد رہے کہ آج صبح حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے رہنماء پر اُس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ پر واپس گھر کی طرف آرہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق تین موٹرسائیکلوں پر موجود حملہ آوروں نے فائرنگ کی جنہوں نے چہرے چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نوشاد کا شمار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور وہ حیدرآباد زون میں بحیثیت ممبر اپنے تنظیمی امور سرانجام دے رہے تھے۔


 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top