site
stats
سندھ

مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے، فاروق ستار

حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دیہی سندھ کی آبادی شہری سندھ سے زیادہ ہوناکیسےممکن ہے، مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری سے قبل حکومت سندھ آبادی کے اعداد و شمار تبدیل کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سوال لےکر جارہے ہیں کہ 8 سال تک مردم شماری کیوں نہیں کی گئی اور جعلی ڈومیسائل پر سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کیوں کی گئی۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر ہمیں آئینی حق سے محروم کیا جارہاہے اور ہمارے تحفظات کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی لہذا سپریم کورٹ کو تمام صورتحال بتانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد میں جلسے کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ رات تیاریوں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،  عوام نے ہر علاقے میں والہانہ استقبال کیا جو 23 اگست کے مثبت فیصلوں کی غمازی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے محبت کا سفر شروع کردیا ہے، سیاست میں دشمنیاں نہیں بلکہ اختلافات کی حد تک محدود ہیں ہم محبت کے سفر کو لے کر چلیں گے اور کسی سے دشمنی نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top