تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایم کیو ایم کا حکومت بنانے سے پہلے کیے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت بنانے سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، شہباز شریف، فضل الرحمان اور آصف زرداری معاہدوں پر عمل کرائیں، ایسا نہ ہو ہم کوئی بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

وسیم اختر نے مطالبہ کیا کہ حکومت بنانے سے پہلے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائے، افسوس ہے 4 ماہ بعد بھی جو معاہدے کیے تھے ان پر عمل نہیں ہورہا، کراچی کی عوام نے ہمیں مسائل کے حل کےلئے مینڈیٹ دیا ہے، اتحادی حکومت کو دھمکی نہیں دے رہا، عوامی آواز پہنچا رہا ہوں۔

دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کل ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے، رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس 11 بجے ایم کیوایم مرکز پر ہوگی، جس سے پارٹی کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی خطاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -