پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کیوایم ایم بہادرآباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فاروق ستارایک ہفتے میں بہادر آباد آکر معاملات سنبھال لیں، اگر سترہ اپریل کے بعد آئے، تو بہ طور کارکن کام کرنا پڑے گا.

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادراآباد نے پی آئی والوں کو واپس آنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی. خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر اراکین 5 فروری سے پہلے والی پوزیشن پر عزت و وقار سے پارٹی میں واپس آجائیں.

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی بہادرآباد کو تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے. ایک شخص کی فیس سیونگ کے لیے پوری پارٹی کو داؤ پر لگانا ممکن نہیں.

انھوں‌ نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں، فاروق ستارآئیں اور بہادرآباد آکر کام کریں، ان کے وقارکی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے.

ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جو بھی پارٹی میں واپس آئے گا، وہ ایک کارکن کی حیثیت سے آئے گا جس کی ذمہ داری کا تعین وقت کی مناسبت سے کیا جائے گا.


انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے: خواجہ اظہار الحسن


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں