کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں، دستاویز اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔
ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت سندھ متحدہ قومی موومنٹ کو نشانہ بنا رہی ہے، کارکنان کو گرفتار کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کراچی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے چالیس کارکنان کو ماروائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد کارکنان اور ہمدرد لاپتہ ہیں۔
ایم کیوایم نے الطاف حسین کے بیانات پر پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے مرکز نائن زیرو پر دو مرتبہ چھاپہ مارکر ایم کیوایم کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔
ایم کیوایم نے الزام عائد کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خصوصاََ رینجرز تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں۔