پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

گورنرسندھ کیلئے عامر خان ، وسیم اختر ، فروغ نسیم ، نسرین جلیل کے ناموں پر مشاورت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کی گورنرسندھ کیلئے عامر خان ، وسیم اختر ، فروغ نسیم ، نسرین جلیل کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کے نام پر غور کیلئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان ، وسیم اختر ، فروغ نسیم ، نسرین جلیل کے نام پر مشاورت جاری ہے، چاروں ناموں پر رابطہ کمیٹی کے ہر رکن سے رائےطلب کی جارہی ہے، عید کے بعد حتمی 3 نام وزیراعظم شہباز شریف کوبھجوائے جائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ نامور بیوروکریٹس ، ریٹائرڈ جج سمیت دیگرناموں پر بھی غور ہورہا ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگے تھے ، جس پر ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے وقت مانگ لیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر سندھ ن لیگ سے بھی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم سے کابینہ کیلئے دو نام مانگے گئے تھے، جس پر ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد دو نام دیئے جائیں گے۔

بعد ازاں میاں شہباز شریف کراچی دورے کے دوران ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے تو اے آر وائی نیوز کے استفسار پر کہ کیا ایم کیو ایم نے گورنر شپ کی کوئی بات کی؟ انھوں نے جواب دیا، نہیں ایم کیو ایم سے گورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں