بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کا شہبازشریف سے شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے وزیراعظم بنتے ہی شہبازشریف سے شکوہ کر دیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نومنتخب وزیراعظم کے خطاب میں متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وفاق اور سندھ کی سطح پر ایم کیوایم سےمعاہدہ کیا ایم کیوایم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا اسی لیےشہبازشریف وزیراعظم بنے شہبازشریف کےخطاب میں معاہدےکا اعلان ہونا چاہیے تھا۔

- Advertisement -

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم کیساتھ جو معاہدے کیےگئے اعلان ہونا چاہیے تھا شہبازشریف نےایم کیوایم کیساتھ معاہدہ کیا تھا انہیں اعلان کرنا چاہیےتھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے تحریک عدم اعتماد پر ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں