The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کا شہری سندھ کو نوکریوں سے محروم رکھنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے شہری سندھ کو نوکریوں سے محروم رکھنے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی و سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حکومت سے کیے معاہدے، عملدرآمد کی صورت حال کا شق وار جائزہ لیا گیا، سندھ حکومت کی ناانصافیوں، متعصبانہ پالیسیوں پر عوام میں جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے شہری سندھ کو نوکریوں سے محروم رکھنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا، بااختیار بلدیاتی نظام حکومت کے قیام کے لیے وزیراعظم کی آئینی پٹیشن کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں،خالد مقبول صدیقی

رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم کئی سال پہلے عدالت سے رجوع کرچکے ہیں، امید ہے اب انصاف میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ کراچی والوں سے وعدہ ہے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان کے پاس65 فیصد ریونیوکے شہر کو دینے کے لیے کچھ ہوگا تو آئیں گے، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ جتنے وسائل ہیں انہیں شہر کی بہتری کے لیے استعمال کر رہے ہیں، شہریوں کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں