جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

استعفے: ایم کیو ایم کے وفد کی مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کا وفد مولان فضل الرحمن کے ہمراہ استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کے لئے وزیر اعظم ہاوٗس پہنچ گیا ہے جہاں ان کی وزیر اعظم سے ملاقات طے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی آج وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات طے ہے جس میں مولانا فضل الرحمن بھی بحیثیت ثالث شریک ہوں گے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کا وفد مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچا تھا جہاں آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی تھی۔

وفد میں ایم کیو ایم کے پارلیمنٹری لیڈر فاروق ستار، وسیم اختر، بیرسٹر سیف اور کنور نوید شامل ہیں۔

ایم کیو ایم نے 12 اگست 2015 کو قومی اسمبلی،، سندھ اسمبلی اور سینٹ کی نشستوں سے کراچی میں جاری رینجرز آپریشن پر اپنے تحفظات پر استعفیٰ دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمن نے 18 اگست کو 90 پرایم کیوایم کے وفد سے مذاکرات کرکے انہیں مستعفی ہونے کے معاملے میں مذاکرات پر آمادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کے دوران ہی ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں انہیں 5 گولیاں لگیں۔ رشید گوڈیل تاحال لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں