تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ثالث کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم کیوایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ حکومت کے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے دوبارہ اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے ضامن تھے وہ اس نازک صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی پی نے بلدیاتی ایکٹ عدالتی فیصلے کے مطابق تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا جبکہ  سندھ میں حلقہ بندیاں بھی الیکشن کمیشن کے بجائے حکومت نے کی ہیں، جس میں بدترین تعصب اور دھاندلی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حلقہ بندیاں قبل ازانتخابات دھاندلی کی بد ترین مثال ہے، سندھ کی صوبائی حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہری، دیہی علاقوں کی خلیج کو کم کرنے کیلئے کام کیا۔

اجلاس میں پی پی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 3 ماہ سے زائد عرصہ میں متعدد بار مذاکرات کے باوجود رویہ غیر سنجیدہ رہا، ایم کیوایم نے تمام وعدوں پر عمل کرکے حکومت بنانے میں کردار ادا کیا، اب اس اتحاد کو برقرار رکھنا قومی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کب اس معاہدے پر عمل درآمد کرائیں گے۔

اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ہم پر کارکنان اور عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے، عوام چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو اس صورتحال میں کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -