site
stats
پاکستان

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرشاہد پاشا رینجرزکے زیرِحراست

کراچی: رینجرزنے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرشاہد پاشا کو حراست میں لےلیا، رابطہ کمیٹی نے شاہد پاشا کی گرفتاری پرشدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے بلیسنگ ہائٹس میں چھاپہ مار کرایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینیر شاہد پاشا کو گرفتارکرلیا۔

شاہد پاشا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رینجرز نےسرچ وارنٹ کے بغیرچھا پہ مارا اورشاہد پاشا کو اپنے ساتھ لے گئے۔

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے شاہدپاشا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے، ندیم نصرت کاکہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑمیں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کہنا تھا کہ اس سے قبل رابطہ کمیٹی کے سینئیر ڈپٹی کنوینیر عامرخان، قمرمنصوراورکمال ملک کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہد پاشا کو فی الفوررہا کرایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top