site
stats
پاکستان

متحدہ پاکستان نے سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

salman mujahid

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی تنظیمی رکنیت ختم کردی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں سلمان مجاہد کے حالیہ بیان پر گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سلمان مجاہد بلوچ کے بیان کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اُن کی تنظیمی رکنیت ختم کردی اور تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ رکن قومی اسمبلی سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئےکہا تھاکہ متحدہ کی اعلیٰ قیادت اور اہم رہنماء پاک سرزمین پارٹی کے قائدین سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے پارٹی لیڈر شپ کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنان اور عوام کو صحیح بات سے آگاہ کیا جائے تا کہ سب کو حقیقت کا علم ہوسکے، سلمان مجاہد بلوچ نے یہ بھی کہا تھاکہ اراکین اسمبلی اور کارکنان کو متحدہ میں اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اس لیے اب پی ایس پی کی صورت مٰں ایک ہی راستہ بچا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم میں آپسی اختلافات پر فاروق ستار برہم نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ جب باپ اختلافات کی تردید کررہا ہے تو بچوں کی بات پر کیوں یقین کررہے ہیں، ترجمان بچہ ہے لہذا اُس کی بات کی تصدیق کے لیے باپ سے رابطہ کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top