The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااہم اجلاس،9رکنی سپریم کونسل قائم

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی کا مستقل کنوینر مقرر کر دیا، رابطہ کمیٹی نے کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایم کیو ایم کی نو رکنی سپریم کونسل بھی قائم کر دی ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں ندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی کا مستقل کنوینر مقرر کر دیا گیا، اس کے علاوہ ایم کیو ایم نےنائن رکنی سپریم کونسل بھی تشکیل دی ہے ،جس میں کنوینر ندیم نصرت، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم، سینیٹر نسرین جلیل، کنور نوید، رؤف صدیقی، بابر غوری، کشور زہرہ اور افتخار حسین قریشی شامل ہیں۔

اجلاس کے دور ا ن سیاسی و تنظیمی معاملات اور لندن میں چلنے والے مقدمات اور ملکی وبین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں