صفائی مہم، میئر کراچی کو 100 نمبر دیتے ہیں، رابطہ کمیٹی Waseem Akhter
The news is by your side.

Advertisement

صفائی مہم، میئر کراچی کو 100 نمبر دیتے ہیں، رابطہ کمیٹی

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے 100 رزہ صفائی مہم میں وسیم اختر کو 100 میں سے 100 نمبر دیتے ہوئے میئر کراچی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ محدود اختیارات کے باوجود سیم اختر نے شہر میں صفائی مہم کامیابی سے مکمل کی۔

متحدہ رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ 8 سال میں کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا، میئرکراچی کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنی کارکردگی بتائیں۔

رابطہ کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم اختر اور دیگر بلدیاتی نمائندوں نے 100 روزہ صفائی مہم میں تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے، محدود وسائل کے باوجود کاوش کرنے پر میئر کراچی کو 100 میں سے 100 نمبر کے حقدار ہیں۔

یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں سو روزہ صفائی مہم کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی مدت دو روز قبل ختم ہوچکی ہے، صفائی مہم کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر قائد کے مکین سو دنوں بعد واضح تبدیلی دیکھیں گے تاہم گزشتہ روز پریس کانفرنس کر کے وسیم اختر نے اعتراف کیا کہ وہ شہر کو مکمل صاف نہیں کرسکے کیونکہ اُن کے پاس محدود وسائل تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں