بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کارکنوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی اور انہیں کارکنان کی لاشیں ملنے اور اس کے بعد سامنے آنے والے عوامی ردعمل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم ایک ہفتہ میں کراچی آکر یا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھیج کو صورتِ حال کلئیر کریں۔

مزید پڑھیں: ’کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے‘

انہوں نے وزیراعظم کو دوٹوک جواب دیا کہ اگر ایک ہفتے میں صورتِ حال واضح نہ کی گئی تو حکومت چھوڑ سکتے ہیں، کارکنان کی لاشیں ملنا ہمارے لیے بڑا سوالیہ نشان ہے، اس کی تحقیقات فوری کی جائیں۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی آکر صورتِ حال سے آگاہ کروں گا اور اعتماد میں لوں گا۔

وزیراعظم اور ایم کیو ایم کنوینر کے درمیان ملاقات آج علی الصبح دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی۔

اہم ترین

مزید خبریں