کراچی : رینجرز آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکرات وزیر اعظم کی وطن واپسی تک موخر کر دئے گئے ، فیصلے وزیر اعظم کی وطن واپسی پر کئےجائیں گے۔
کراچی میں جاری آپریشن پر تحفظات دورکرنےکیلئے ایم کیوا یم اورحکومت کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا،تحفظات کمیٹی کے قیام اور اس کے طریقہ کار پر فیصلے وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر کئے جائیں گے ۔
اسلام آباد میں جاری بات چیت سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آگاہ رکھا، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ اگر تحفظات کمیٹی پر کام مثبت انداز سے جاری رہا تو ایم کیو ایم استعفوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ حکومت ایم کیو ایم کی شکایات دور رکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سے قبل ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹڑر فاروق ستار کی قیادت میں مسلم لیگ کے وفد سے بات چیت کی ، سرکاری وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کر رہے تھے،مذاکرات میں ایم کیو ایم کے انیس نکات پر غور کیا گیا ۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام فیصلے وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپس تک موخر کر دئے جائیں ، اب تمام فیصلے وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوں گے۔