جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا ایک اور دور اختتام پذیر ہوگیا تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، مذاکرات کل دوبارہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام ، طریقہ کار اور کمیٹی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق امور زیر بحث رہے اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، مذاکرات کے بعد کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ بات چیت اگرچہ مثبت انداز میں ہوئی لیکن معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی، مذاکرات سے قبل آج ہونے والے مذاکرات کو حتمی کہا جاتا رہا تاہم کل دوبارہ بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مذاکرات میں ایم کیو ایم کی طرف سے فاروق ستار، وسیم اختر، کنور نوید اور بیرسٹر سیف جبکہ حکومت کی طرف سے وفاقی وزرا اسحاق ڈارا ور پرویز رشید نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں