The news is by your side.

Advertisement

الطاف حسین کی تقریرپرپابندی، ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال

کراچی: شہرقائد میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پارٹی قائد الطاف حسین کے خطاب پرپابندی کے خلاف بھوک ہڑتال جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی پریس کلب کے سامنے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات نشرکرنے عائد پابندی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع ہوچکی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء فاروق ستارنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کی تقریرعائد پابندی کے خلاف چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

کراچی پریس کلب کے باہر جاری بھوک ہڑتال میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رہنماوٗں سمیت کارکنان کی بڑٖی تعداد شریک ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نشرکرنے پرپیمرا نے لاہورہائی کورٹ کے حکم پرپابندی عائد کررکھی ہے ، ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد پرسیکیورٹی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے سبب تقریرکرنے پرپابندی عائد کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں