site
stats
پاکستان

ایم کیو ایم کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں، ارم عظیم فاروقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی مستعفی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارم عظیم فاروقی نے ٹوئٹ کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کے پاس سارے ثبوت ہیں، اسکا مقدمہ درج کرائیں گی یہ پاکستان نہیں کہ پولیس اسے آسان لے۔

یاد رہے کہ ارم عظیم فا روقی نے قائد متحدہ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top