کراچی: متحدہ قومی موومنٹ آج اپنا بتیس واں یوم تاسیس منارہی ہے، مرکزی تقریب عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں ہوگی۔ کارکنان نےگلی محلوں میں پارٹی پرچم اوربرقی قمقمےروشن کردیئے۔
ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پرعزیزآبادسمیت شہربھرمیں ایم کیوایم کےکارکنوں نےپارٹی پرچم لہرادیئے۔ کہیں لال،سبز اورسفید قمقمےروشن ہیں توکہیں پارٹی نغموں میں منچلوں کاوالہانہ رقص جاری ہے۔
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونے والےمرکزی اجتماع کی تیاریوں اور انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔اسٹیج کی تیاری اور پنڈال میں سجاوٹ کاکام بھی اختتامی مراحل میں ہے
اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بھی یوم تاسیس کےاجتماعات منعقدہوں گے جن سےمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت خطاب کرےگی۔
ایم کیوایم18مارچ 1984ء کووجودمیں آئی اوریہ وہ واحدعوامی تحریک ہے جسے کراچی یونیورسٹی میں قائم ہونے والی طلبہ تنظیم ” آل پاکستان مہاجرا سٹوڈینٹس آرگنائزیشن “نے جنم دیا۔ اس تحریک نے اپنے قیام سے پہلے اورابتدائی ایام سے ہی طرح طرح کی آزمائشوں اورکٹھن حالات کاسامنا پڑالیکن تحریک کے پرعزم، وفاشعار، جانبازاورجانثارکارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیالیکن تحریک کاسفررکنے نہیں دیا۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جامعہ کراچی سے اپنی تحریک کا آغاز کیا ابتدائی نصب العین طلب کے حقوق کی جدوجہد تھا ، 11 جون 1978 کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی ، سیاسی میدان میں اکتیس سال پورے کرنے والی جماعت کے قائد الطاف حسین نے 98 فیصد غریب عوام کی آواز کو سیاسی ایوانوں تک پہنچانے کے لئے اٹھارہ مارچ 1984 کو مہاجرقومی مومنٹ کے نام سے عوامی جماعت تشکیل دی۔
سن 1997 میں اس جماعت نے خود کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے اپنا نام باضابطہ طورپرمہاجر قومی مومنٹ سے بدل کر متحدہ قومی مومنٹ رکھ دیا۔