تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

‘ایم کیو ایم ووٹ کیلیے لسانیت پھیلا رہی ہے’

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے پھر سے لسانیت پھیلا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کچھ دنوں سےغلط گفتگو کی جا رہی ہےلسانیت کو ابھارا جا رہا ہے خالدمقبول کی آج کی گفتگوسن لیں وہی ماضی کی باتیں کی گئی یہ لوگ پھر لسانیت پھیلارہےہیں تاکہ ان کاووٹ بینک بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کا حکم اسی لیےدیا کہ کہاں پر خامی ہے انکوائری رپورٹ سامنے لائیں گے جولوگ لاٹھی چارج کاشکارہوئےان سےمعذرت کرتاہوں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کےحق میں ہیں،جمہوری رویےپریقین رکھتےہیں ہم نےجماعت اسلامی،پی ایس پی کیساتھ بھی بات کی پولیس کی ناکامی ہےکہ ریلی کوریڈزون میں داخل ہونے دیا گیا وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

ایم کیوایم پر پولیس تشدد کیخلاف تحریک انصاف کا سخت ردعمل

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم نےپریس کلب تک ریلی کی کال دی ہوئی تھی پھر روٹ تبدیل کر کے وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ کیا وہاں قریب ہوٹلوں میں کھلاڑی رکے ہوئے ہیں وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج سے اچھا تاثر نہیں جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا گیا تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ و لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مظاہرین پر پولیس تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجبوری میں اقدام اٹھانا پڑا ہے اگر کوئی زخمی ہوا تو معذرت خواہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -