تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کراچی میں حلقہ بندیاں : ایم کیوایم کا جماعت اسلامی سے رابطہ

کراچی : بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی میں رابطہ ہوا ہے، وسیم اختر نے حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلی فون کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں ہر لمحہ بدلتی صورت حال کے منظرنامے میں ایک اور تبدیلی سامنے آئی ہے متحدہ قومی موومنٹ نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے،

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کل دوپہر ایک بجے جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نورحق کا دورہ کرے گا، متحدہ کا وفد جماعت اسلامی کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دے گا۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں صرف ایم کیوایم پاکستان کا نہیں بلکہ کراچی اور حیدرآباد کا دیرینہ مسئلہ ہے، شہر کی سیاسی قوتوں کو ذاتی مفادات بالائے طاق رکھ کر ایک توانا آواز بننے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں : بلدیاتی انتخابات پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں رابطہ

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کرکے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments

- Advertisement -