تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کنور نوید جمیل

ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کنور نوید جمیل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا سب جماعتوں کا آئینی حق ہے، سندھ میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ عدالت سے منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کی بات کی تھی، تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بات بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ پر جرم ثابت ہوجائے تو اخلاقی طور پر عہدے کے اہل نہیں ہوں گے، تمام صورت حال پر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آٗئندہ کی حکمت عملی سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی لیکن ایم کیو ایم کسی گیم کا حصہ نہیں بنے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ اجلاس صدرِ پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔

اجلاس میں خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور دیگر شرکت کریں گے، اجلاس میں سندھ کے سیاسی منظر نامے پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

Comments